سنگیتا کے مطابق ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی جبکہ دوسری شادی نوید اکبر سے ہوئی تھی
پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 14 برس سے فلم انڈسٹری سے وابستہ ڈسٹری بیوٹر طارق میندرو کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے پہلی مرتبہ اپنی موجودہ شادی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور سابقہ شادیوں کے تلخ تجربات بھی شیئر کیے۔
سنگیتا کے مطابق ان کی پہلی شادی ہمایوں قریشی جبکہ دوسری شادی نوید اکبر سے ہوئی، تاہم دونوں رشتے ختم ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے طارق میندرو سے تیسری شادی کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ بیٹیوں کی شادیاں ہونے کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھیں، اسی دوران طارق میندرو نے انہیں کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔
سنگیتا کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر میں انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی سوچ کے تحت انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔
اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ ان کے موجودہ شوہر نہ گالم گلوچ کرتے ہیں، نہ ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ بلاوجہ جھگڑتے ہیں۔
اداکارہ کے مطابق اگر کبھی وہ غصے میں ہوں تو ان کے شوہر خاموشی سے کمرے سے چلے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this