پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 36 ہزار 545 افغان باشندوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 504 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس میں موجود ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں 14 ہزار 614 مرد، 7 ہزار 234 خواتین اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ ان افراد میں 11 ہزار 124 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، جبکہ 11 ہزار 137 افراد افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور 14 ہزار 284 افراد غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس حکومت کی پالیسی اور عالمی قوانین کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی واپسی کے عمل پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے۔

Leave feedback about this