پاکستان تازہ ترین موسم

بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا! آج بھی بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

بارشوں کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا! آج بھی بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی،لاہور سے کراچی تک موسم کے تیور بدل گئے، کئی علاقوں میں بادل برسنے اور ٹھنڈی ہواؤں کا امکان برقرار ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ موسم کی صورتحال کے مطابق بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، جبکہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ بارشوں کے باعث حبس اور گھٹن کی کیفیت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آج بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ شہر کا فضائی معیار بھی تسلی بخش قرار دیا گیا ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image