یہ معمہ یا سوال آپ کی ذہانت کی آزمائش کرتا ہے۔
درحقیقت اس معمے سے یہ جانچنے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کسی چیز کو کتنی گہرائی میں جاکر دیکھتے یا سمجھتے ہیں۔
اس طرح کے معموں سے مسائل حل کرنے کی صلاحیت اور تخلیقی سوچ بہتر ہوتی ہے۔
جیسا آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں کہ اس تصویر میں 3 افراد ایک درخت کے تنے کو پکڑے ہوئے چل رہے ہیں۔
بظاہر تو ایسا ہی لگ رہا ہے کہ تینوں نے برابر وزن اٹھایا ہوا ہے۔
مگر ایک جاگتا ہوا ذہن ہی بتا سکتا ہے کہ ان تینوں میں سب سے زیادہ وزن کس فرد نے اٹھایا ہوا ہے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ جواب دینے سے قبل تصویر کو باریک بینی سے جائزہ لیں کیونکہ سوال اتنا سادہ نہیں جتنا آپ کو محسوس ہو رہا ہوگا۔
ویسے جان لیں کہ وزن کی تقسیم کے اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تو تنے کا وزن پوزیشن کے لحاظ سے تقسیم ہوتا ہے۔
کیا آپ جواب دینے کے لیے تیار ہیں؟
ہم بھی بتا دیتے ہیں کہ سب سے زیادہ وزن درمیان میں موجود فرد نے اٹھا رکھا ہے۔
درحقیقت درمیان میں موجود شخص نے دائیں اور بائیں موجود افراد سے 25 فیصد سے زیادہ وزن اٹھایا ہوا ہے۔

Leave feedback about this