پاکستان تازہ ترین دنیا

بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

بنگلا دیش میں کئی روز سے جاری شدید مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے، ہزاروں گھر زیرِ آب آ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار گھرانے سیلاب سے براہِ راست متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی فوج، بحریہ اور دیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد دور دراز علاقوں تک پہنچا رہے ہیں۔

کاکس بازار میں واقع روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مسلسل بارش کے باعث مزید مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ برقرار ہے، جس کے پیشِ نظر حساس علاقوں سے لوگوں کی منتقلی جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو مون سون بارشوں، سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اور حالیہ آفات نے ایک بار پھر ملک کے کمزور بنیادی ڈھانچے اور نشیبی علاقوں کی مشکلات کو نمایاں کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، کہا پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image