Roze News

صارفین کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں‌ میں بڑی کمی متوقع

ایل پی جی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: شہر قائد میں ایل پی جی بحران کم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیوں کہ بحران کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاک ایران سرحد سے باوزرز کی سپلائی بحال ہو گئی۔گبد ریمدان بارڈر سے ایل پی جی کے 200 سے زائد باؤزرز آج کلیئر ہونے کی امید ہے، ان باؤزرز کے کلیئر ہونے سے تقریباً 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔

ایل پی جی کی سپلائی بڑھنے سے قیمتوں میں فی کلو 50 سے 70 روپے تک کمی متوقع ہے، گزشتہ روز اس کے 2 جہازوں کی آمد ہوئی ہے، اور اب ایران سے باؤزرز کی سپلائی بھی بحال ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں اور ایرانی باؤزرز کی آمد سے ملک بھر میں سپلائی بہتر ہونے کا امکان ہے، گیس کی دستیابی بڑھنے سے صارفین کو ریلیف ملنے اور قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔