پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ نرخ بڑھ گئے۔
پاکستان اور عالمی منڈی میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں جاری رجحان برقرار رہا تو مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

Leave feedback about this