مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اٹلی نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ طاقت کے استعمال کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کو ترجیح دی جائے۔ اٹلی حکام نے کہا ہے کہ طاقت کا غرور اکثر نقصان کا باعث بنتا ہے اور موجودہ عالمی صورتحال اس حقیقت کو ایک بار پھر ثابت کر رہی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مبینہ دھمکی کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال پر اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے فوری طور پر سیاسی حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔
اٹلی نے ایران کے کردار کو خطے میں اہم قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل، برداشت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ مزید کشیدگی اور ممکنہ تباہی سے بچا جا سکے۔ روسی مؤقف کے مطابق بھی مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی صورتحال نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

Leave feedback about this