پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر,آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر,آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

گندم کی اوپن مارکیٹ قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آٹے کی قیمت 8 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے۔

نجی فلور ملز اور کمپنیاں موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، جس کے باعث عام صارف کے لیے آٹا خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے، 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 950 سے 1000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image