Roze News

امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب

امریکی مڈٹرم انتخابات

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا کی ریاستی اسمبلی سے پاکستانی امریکن اور ڈیموکریٹ مریم صبیح سینیٹ ڈسٹرکٹ 2 سے رکن منتخب ہوئیں جب کہ سعود انور کنیکٹیکٹ کے ریاستی سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے دوبارہ منتخب ہوگئے۔

ٹیکساس میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن دوبارہ منتخب ہوگئے اور انہوں نے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 92 میں 67 فیصد ووٹ حاصل کیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی امریکن سلیمان لالانی ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 سے دوبارہ منتخب ہوگئے، انہوں نے ٹیکساس کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں 67 فیصد ووٹ لیے۔اس کے علاوہ جارجیا ڈسٹرکٹ 105 میں پاکستانی امریکن فاروق مغل 60.8 فیصد ووٹ حاصل کرکے ریاستی اسمبلی کی نشست جیت گئے۔