دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان آج فریضۂ حج ادا کریں گے، جہاں حج کے سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ کے لیے حجاج کرام میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ عازمینِ حج قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔
منیٰ میں قیام کے دوران حجاج کرام نے عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں وقت گزارا۔ شدید گرمی کے پیشِ نظر سعودی حکام کی جانب سے حجاج کی سہولت اور حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی، طبی سہولیات اور پانی کے چھڑکاؤ کا اہتمام کیا گیا تاکہ عازمینِ حج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
حکام کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے تقریباً 18 لاکھ عازمینِ حج منیٰ پہنچ چکے ہیں، جبکہ آج بڑے قافلے وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ وقوفِ عرفہ کو حج کا رکنِ اعظم قرار دیا جاتا ہے، جہاں لاکھوں مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔

Leave feedback about this