پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) نے سیمنٹ کی قیمتوں کے حوالے سے تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس کے برعکس جنوبی علاقوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
شماریاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,604 روپے رہی، جبکہ پیوستہ ہفتے کے اختتام پر یہ اوسط 1,611 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری طرف جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,572 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.03
رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمتیں کچھ یوں رہیں کہ ملتان میں 1,657 روپے، گوجرانوالہ میں 1,650 روپے، سیالکوٹ میں 1,630 روپے، سرگودھا میں 1,618 روپے۔
پشاور میں 1,611 روپے، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں 1,600 روپے، اسلام آباد میں 1,545 روپے، راولپنڈی میں 1,518 روپے اور بنوں میں 1,500 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح جنوبی علاقوں میں سکھر اور خضدار میں 1,650 روپے، حیدرآباد میں 1,565 روپے، کوئٹہ میں 1,560 روپے، لاڑکانہ میں 1,523 روپے جبکہ کراچی میں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1,481 روپےرہی۔
فیصد زیادہ ہے؛ اس سے قبل پیوستہ ہفتے کے اختتام پر جنوبی علاقوں میں فی بوری اوسط قیمت 1,571 روپے تھی۔





