خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد پھر شدید مندی ،امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر مارکیٹ کی نظریں لگ گئیں۔
نیویارک سیشن میں خام تیل کے سودوں میں فروخت کا دباؤ رہا،امریکی خام تیل 2 فیصد سستا ہوکر 94.50ڈالر فی بیرل تک گرگیا ،برینٹ آئل 3 فیصد سستا ہوکر 101.60 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر پیش رفت کی امید پر فروخت دیکھی جارہی ہے ،برینٹ آئل 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آنے کے بعد ہی ٹرینٹ کس پتہ چل سکے گا ،خام تیل سستا ہونے پر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم ہونے کی راہ ہموار ہو سکے گی ۔




