Roze News

سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، بیرسٹرگوہر

سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، بیرسٹرگوہر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

راولپنڈی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 8 اپریل کے بعد پہلی ملاقات بیرسٹر سلمان صفدر کی ہوئی، یہ خوش آئند ہے، 380 دن کے بعد یہ ملاقات ہوئی، ملاقاتیں بند ہونےکی وجہ سے تناؤ ہے، قیدی کو 15دن میں فیملی سے نہ ملوانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ملاقاتیں ہوتیں توبہتری آتی،کے پی میں ایمرجنسی اورگورنر راج کی نوبت نہ آتی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی یہ ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی، ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے زیادہ سیاسی بات نہیں ہوئی، سلمان صفدرکوئی ایسی بات نہیں لے کر آئے جس سے سیاسی خبربنے، سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ایمرجنسی اور گورنر راج  سے آگاہ  تھے، بانی پی ٹی آئی نے ایسا نہیں کہا کہ اچھا ہوا کے پی حکومت ختم ہوگئی۔

ان کاکہنا تھا کہ کے پی کے تمام ممبران بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اگر ایسی صورتحال آجاتی ہے تو یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،ہم نے سوشل میڈیا پرکبھی ریاست مخالف بیانیےکو سپورٹ نہیں کیا، ہم برملا کہتے ہیں حکومت،فوج، ریاست ہماری ہے، پہلے پاکستان اس کے بعد سیاست ہے۔غیرسیاسی بہنوں کے جیل میں ہونے کو گناہ سمجھتا ہوں، میری گزارش پر نورین نیازی کو ایک دن زیادہ اسپتال میں رکھا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، میں نے کہا تھا مولانا فضل الرحمان کچھ الفاظ نہ بولتے تو مناسب تھا، حکومتی نمائندوں نے اس پر جس طریقے سے جواب دیا وہ بھی نامناسب ہے۔