پاکستان تازہ ترین

سی پی این ای نے اسلام آباد/راولپنڈی کمیٹی 2026-27 تشکیل دے دی

سی پی این ای کا اسلام آباد/ راولپنڈی کمیٹی 2026-27 کی تشکیل کا اعلان کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2026-27کے لیے اسلام آباد/ راولپنڈی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد/راولپنڈی کمیٹی 2026-27کا چیئرمین شکیل احمد ترابی اور ڈپٹی چیئرمین رافع نیازی کو مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں طاہر فاروق، یحیی خان سدوزئی، عدیل وڑائچ، امیر الیاس رانا، را خالد محمود، سلمان مسعود، میاں ابرار، جاوید بلوچ، عبدالسلام بٹ، تزئین اختر، سجاد عباسی، میاں فضل الہی، قسور جمیل روحانی، سید سفیر حسین شاہ اور محمد علی زنجانی شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارزوغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image