کہتے ہیں کہ مولانا کو اگر افغانستان بہت عزیز ہے تو وہاں چلے جانا چاہیے، تم اپنا نسب نامہ اور تاریخ بتاؤ! تمہارے آباؤ اجداد کل بھی انگریزوں کے وفادار تھے یا نہیں؟ میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم برطانیہ چلے جاؤ، سربراہ جے یوآئی (ف) کا خطاب
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف میرے بڑے بھائی ہیں، میں نے تو اس کی تھوڑی سی گدگدی کی تھی لیکن انہیں غصہ اگلے دن آیا، کہتے ہیں کہ مولانا کو اگر افغانستان بہت عزیز ہے تو وہاں چلے جانا چاہیے، تم اپنا نسب نامہ اور تاریخ بتاؤ! تمہارے آباؤ اجداد کل بھی انگریزوں کے وفادار تھے یا نہیں؟ میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم برطانیہ چلے جاؤ۔
پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2013 سے ہے۔ پہلے وزیراعلیٰ پرویز خٹک تھے، آج وہ کہاں ہیں؟ محمود خان وزیراعلیٰ تھے، آج وہ کہاں ہیں؟ عثمان بزدار وزیراعلیٰ تھے، آج وہ کہاں ہیں؟ علی امین وزیراعلیٰ تھے، آج وہ کہاں ہیں؟ ذرا یہ بھی سوچنا چاہیے کہ کس طرح ان کے اندر اسٹیبلشمنٹ گھسی ہوئی تھی اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق ہانکتی تھی۔





