پاکستان تازہ ترین دنیا

سعودی عرب: حج ایام میں موسم کیسا رہے گا؟

سعودی عرب: حج ایام میں موسم کیسا رہے گا؟

 سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا ہے کہ رواں برس حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر ایمن غلام نے ایام حج کے میں موسمیاتی حالات کے حوالے سے بتایا کہ یکم ذو الحجہ سے یوم الترویہ (8 ذی الحجہ) تک شدید گرمی ہوگی جبکہ سطحی ہوا کے ساتھ گرد وغبار رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق دوران حج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے 40 فیصد تک ہوگا۔

اُنہوں نے بتایا کہ یوم عرفہ سے 13 ذو الحجہ تک موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دن کے وقت گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 9 ذی الحجہ سے 13 تک درجہ حرارت میں معمولی کمی کی توقع ہے۔ اس دوران پارہ 42 سے 44 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 55 فیصد تک رہے گا۔

ایام حج میں ہوا کا رخ شمال سے مغربی جانب ہوگا جس کی رفتار 20 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ طائف کمشنری کے پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے سے اس کے اثرات مشاعر مقدسہ تک پھیل جائیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image