پاکستان تازہ ترین موسم

موسم میں بڑی تبدیلی، ملک میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

موسم میں بڑی تبدیلی، ملک میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ہے جس کے باعث آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج بدستور اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح مری، گلیات، اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال، دیر، کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پارا چنار اور کرم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image