اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا سے اسلحہ بردار درجنوں طیارے اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجی کارگو طیاروں کی بڑی تعداد اسرائیل پہنچی ہے۔ یہ طیارے جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان لے کر تل ابیب پہنچے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسلحہ فوری طور پر اسرائیلی فوج کے گوداموں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 13’ نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑی فوجی کارروائی کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 13’ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگی تیاریوں کے سلسلے میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this