پاکستان تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو سے مشابہت رکھنے والی بھینسیں سوشل میڈیا پر وائرل

ٹرمپ اور نیتن یاہو سے مشابہت رکھنے والی بھینسیں سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلادیش سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشابہت رکھنے والی 2 بھینسیں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 عیدالاضحیٰ سے قبل بنگلادیش دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج میں 2 البینو بھینسیں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔

ان دونوں میں سے گلابی جلد اور سنہرے رنگ کے بالوں والی 700 کلو وزنی بھینس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ امریکی صدر سے مشابہت رکھتی ہے۔

بھینس کے مالک ضیاالدین مردھا نے میڈیا کو بتایا کہ بھینس کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے روزانہ درجنوں لوگ میرے فارم پر آتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ بھینس تقریباً 10 ماہ قبل مویشی منڈی سے خریدی گئی ہے۔

ضیاالدین مردھا نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی نے اس کے سر پر سنہرے رنگ کے بال دیکھ کر مذاق میں اس کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا۔

نارائن گنج میں ایک اور بھینس بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کے بال اور آنکھیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مشابہت رکھتی ہیں۔

اس بھینس کا وزن 750 کلوگرام سے زیادہ ہے اور یہ مبینہ طور پر جارحانہ رویے کی مالک ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image