امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج ایران پر حملہ نہیں کرے گا، تاہم تہران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاہےکہ مجھے فیصلہ کرنا ہےکہ ایران سے معاہدہ کروں یا اسے ختم کردوں،ایران سےمتعلق فیصلہ جلدکرناہوگا،ایران سےمتعلق دومختلف خفیہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں ایک دوسرے سے مختلف معلومات دی گئی ہیں۔
اس سےقبل امریکی صدر نےکہا تھا کہ وہ ایران پرحملے پرغورکر رہے ہیں،جو اگلے ہی روز ہوسکتا ہے، تاہم ایران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے پر بھی اتفاق ممکن ہے۔
ٹرمپ کاکہناتھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت سےمتعلق تفصیلات ظاہر نہیں کریں گے، انہوں نےدعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے کو اب تک اچھےطریقے سے نمٹایا ہے اور ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے،یقین نہیں کہ ایران معاہدہ کرےگا یا نہیں، تاہم انکے بقول دونوں صورتوں میں امریکا ہی کامیاب ہوگا۔





