پاکستان تازہ ترین

طلال چوہدری نے دال، سبزی اور چینی کے ریٹ یاد ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی

طلال چوہدری نے دال، سبزی اور چینی کے ریٹ یاد ہونے کی دلچسپ وجہ بتا دی

مجھے دال سبزی کے ریٹ اس لیے یاد ہیں کیونکہ میرا وزیر اعظم شہباز شریف ہے، اگر 2 روپے چینی بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے میسج کرکے پوچھتا ہے کہ قیمت کیوں بڑھی؟ مسلم لیگ ن کے رہنماء کی گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے طرزِ حکمرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2 روپے چینی بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے میسج کرکے پوچھتا ہے کہ قیمت کیوں بڑھی؟۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے دال اور سبزی کے ریٹ اس لیے زبانی یاد ہیں کیونکہ میرے وزیراعظم شہباز شریف ہیں، اگر ملک میں محض دو روپے چینی کی قیمت بڑھ جائے تو وہ صبح چار بجے ہی میسج کر کے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہیں کہ قیمت کیوں بڑھ گئی۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اب ملک میں کوئی نان سینس نہیں چلے گی اور ایسا ہرگز ممکن نہیں ہوگا کہ کوئی 40 یا 50 ہزار لوگ لا کر ریاست کو یرغمال بنا لے، اس پر جب اینکر شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ ’کیا یہ اصول کسی پر نہیں چلے گا؟ جب آپ اپوزیشن میں ہوں گے تب بھی ڈی چوک مہنگائی مکاؤ مارچ یا گوجرانوالہ جیسے جلسے نہیں کریں گے؟‘ تو طلال چوہدری نے دلچسپ جواب دیا کہ ’وہ تو ہمارا جمہوری اور سیاسی حق ہے‘

علاوہ ازیں وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی اور عمر سے متعلق چونکا دینے والے اعداد و شمار بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسلام آباد پولیس فورس کے 70 فیصد اہلکار 55 سال سے زائد عمر کے ہیں، اتنی زیادہ عمر کے اہلکار کسی شرپسند کے پیچھے کیسے دوڑیں گے یا اونچی دیواریں کیسے پھلانگیں گے؟ دارالحکومت میں سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس میں 10 ہزار نئے جوانوں کی باقاعدہ اور شفاف بھرتی کی جائے گی۔

طلال چوہدری نے ایک اور جگہ گفتگو کے دوران اسلام آباد کے شہریوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو یہ احساس ہی نہ ہو کہ کسی نے اس کے ساتھ اچھا کیا ہے تو اس کے ساتھ قدرت بھی اچھا نہیں کرتی، اسلام آباد کے شہری روزانہ میٹرو بس پر محض 20 روپے میں سفر کرتے ہیں مگر اتنے ووٹ بھی ہمیں نہیں دیتے، یہ میٹرو بس کسی اور نے نہیں بنائی اور نہ ہی کسی دوسرے صوبے میں ایسی سہولت موجود ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field