Roze News

مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان، کارکنوں کی پشاور موٹر وے پر ہنگامہ آرائی

مولانا فضل الرحمان کا پورا ملک جام کرنے کا اعلان، کارکنوں کی پشاور موٹر وے پر ہنگامہ آرائی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

مین نیشنل ہائی وے زیرو پوائنٹ جانب گگر پھاٹک  آنے جانے والے دونوں روڈ بوجہ احتجاج  ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، پولیس

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پورا ملک جام کرنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا میں 26 نومبر کی کانفرنس کے انعقاد پر قائم رہنے کا اعلان کیا اور مختلف اطراف سے قافلوں کی آمد کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے ​لاہور میں رہائش گاہ کے مرکزی دروازوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے نقل و حرکت محدود کرنے کا شکوہ کیا اور سرگودھا روانگی کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے ​سرگودھا جانے والے راستوں، موٹر ویز، چشمہ، میانوالی، خوشاب اور فیصل آباد کے علاقوں کی بندش اور شہر میں کرفیو جیسی فضا کا دعویٰ کیا اور ​پنڈال پر پولیس کے قبضے اور سرگودھا و خوشاب سمیت راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان تک کارکنوں کی گرفتاریوں کا الزام لگایا۔

انہوں نے ​سربراہ جے ٹی آئی کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری اور صوبائی امیر جے یو آئی پنجاب مولانا امجد خان کی نظربندی کا دعویٰ کیا اور​جلسہ گاہ پہنچنے یا نہ پہنچنے کی صورت میں ملک بھر کے عوام اور کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے، شاہراہیں اور موٹر ویز بند کرنے کی کال دی۔انہوں نے ​سرگودھا کے بیمار امیر کے وکیل بیٹے کی گرفتاری اور مبینہ تشدد کی مذمت کی اور آمرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف ملک گیر احتجاج و شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج سرگودھا میں کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا، ملک بھر سے قافلے سرگودھا پہنچ رہے ہیں، میں لاہور میں مقیم ہوں، میری رہائش گاہ کے باہر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، ہماری نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سرگودھا پہنچنے کے لیے پُرعزم ہوں، میں سرگودھا کے لیے روانہ ہو رہا ہوں، اطلاعات ہیں کہ موٹروے بند کر دی گئی ہے، سرگودھا جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، سرگودھا میں کرفیو کا سماں ہے، کانفرنس کے پنڈال پر پولیس نے قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان تک ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر قائدین کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے، ملک بھر کے کارکن فوری طور پر سڑکوں پر نکلیں اور راستے بند کر دیں، موٹرویز کو بند کر دیا جائے، ہمیں ہمارے جمہوری حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی احتجاج کی کال کے بعد جے یو آئی کارکنوں نے پشاور موٹر وے پر ہنگامہ آرائی کی اور سڑک کو بند کر دیا، کارکنوں نے زبردستی گاڑیاں روک لیں، پشاور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک موٹروے پر بند روک دی گئی، گاڑیوں میں فیملیز بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد سے پشاور انیوالی گاڑیاں پشاور ٹول پلازہ پر روک دی گئیں، سینیٹر عطاء الحق درویش جے یو آئی کارکنوں کے ہمراہ پہنچ گئے۔ادھر کراچی ٹریفک پولیس نے کہا کہ بمقام مین نیشنل ہائی وے زیرو پوائنٹ جانب گگر پھاٹک انے جانے والے دونوں روڈ بوجہ احتجاج ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

متبادل راستہ ٹریفک کو ٹی کراسنگ سے پورٹ قاسم کی طرف گگر پھاٹک سے انے والی ٹریفک لائن آپ ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستوں کے انتخاب کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ملائیں، ٹریفک پولیس موجود ہے ٹریفک کو رواں دواں کررہے ہیں۔