پاکستان تازہ ترین

چینی شہری کے گھر 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پیشرفت

چینی شہری کے گھر 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں پیشرفت

اسلام آباد پولیس کے تین اہلکار گرفتار ہوئے ہیں جنہوں نے گینگ بنا رکھا تھا، یہ لوگ چوریاں کرتے تھے، چینی شہری کے گھر 80 لاکھ کی ڈکیتی کی اور وہاں سے سیدھے پولیس آفس پہنچ

اسلام آباد میں چینی شہری کے گھر 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس اہلکاروں سمیت ملزمان گرفتار اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں چینی شہری کو لوٹ لیا گیا تھا۔ 5 ڈاکو غیر ملکی کو یرغمال بنا کر اس سے 80 لاکھ روپے اور قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہو گئے تھے، اس معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں چینی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں پولیس کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک گینگ بنا رکھا تھا اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پانچ ملزمان میں سے ایک پولیس کی وردی میں ملبوس تھا۔

ملزمان مبینہ طور پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک گھر میں موجود رہے اور تلاشی کے دوران 80 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ، باورچی اور ٹرانسلیٹر کو بھی یرغمال بنایا۔ واردات کے دوران ملزمان نے گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزمان مبینہ طور پر سیدھے پولیس آفس پہنچے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field