انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

حرا مانی کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین برہم؛نئی بحث چھڑ گئی

حرا مانی کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین برہم؛نئی بحث چھڑ گئی

 

کراچی:اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقیدکی زدمیں آگئیں۔

 

حرا مانی اپنے منفرد لباس اور نئے انداز کے باعث اکثر سوشل میڈیا پرتنقیدکی زدمیں رہتی ہیں،حال ہی میں اداکارہ نے اپنے نئے فیشن فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تووہ اس میں مختلف انداز میں نظر آئیں، فوٹوشوٹ میں حرا مانی نے گھٹنوں تک آنے والا لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کا میک اپ نسبتاً سادہ اور قدرتی رکھا گیا، اداکارہ نے اپنے بال بھی لانگ باب اسٹائل میں کٹوائے جس نے ان کی مجموعی شخصیت کو ایک مختلف انداز دیا۔

فوٹوشوٹ کے دوران حرا مانی نے کچھ بولڈ انداز بھی اپنائے، ایک تصویر میں لباس کے بٹن کھلے دکھائی دیے، جبکہ ایک اور تصویر میں انہیں سرخ اور قدرے پراسرار روشنی کے ماحول میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیاہے،کئی صارفین نے ان کے نئے انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے موجودہ انداز میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔

ایک صارف نے حرا مانی کے نئے انداز پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیشن کو سمجھنے سے قاصر ہیں، ایک اور صارف نے ان کے لباس کے انتخاب کو نامناسب قرار دیا،تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ کے انداز کو ان کی ذاتی پسند قرار دیاہے۔

 

واضح رہے کہ سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی کے ساتھ شادی کے بعدشوبزمیں قدم رکھنے والی حرامانی نے ابتدا میں اپنے شوہر مانی کے ہمراہ میزبانی بھی کی تھی بعد میں اداکاری کا رخ کیا اور’’میرے پاس تم ہو‘‘جیسے ہٹ ڈراموں میںاپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field