تازہ ترین معیشت و تجارت

ایرانی ریال کہاں جا پہنچا؟ خریدنے سے پہلے رک جائیں، کرنسی مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

ایرانی ریال کہاں جا پہنچا؟ خریدنے سے پہلے رک جائیں، کرنسی مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال مزید کمزور ہوگیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے تک رہ گئی ہے۔

سینٹرل بینک آف ایران کی جانب سے جاری کردہ نئے سرکاری کرنسی ریٹس کے مطابق 30 جولائی 2026 کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت 14 لاکھ 36 ہزار 205 ایرانی ریال مقرر کی گئی، جو اس سے قبل 14 لاکھ 21 ہزار 105 ریال تھی۔ اسی طرح یورو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ کر 16 لاکھ 33 ہزار 131 ایرانی ریال تک پہنچ گئی۔

ایرانی مرکزی بینک کے مطابق مجاز منی چینجرز کے زیر استعمال ثناء سسٹم میں امریکی ڈالر 15 لاکھ 17 ہزار 870 ریال جبکہ یورو 17 لاکھ 25 ہزار 994 ریال پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 100 پاکستانی روپے کی قیمت 5 لاکھ 17 ہزار 104 ایرانی ریال مقرر کی گئی ہے، جس کے مطابق ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 5 ہزار 171 ایرانی ریال کے برابر بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ایرانی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی نسبتاً مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب ایران کی اوپن مارکیٹ میں کرنسی ریٹس سرکاری نرخوں سے مختلف ہیں، جہاں امریکی ڈالر 18 لاکھ 60 ہزار سے 18 لاکھ 90 ہزار ایرانی ریال کے درمیان خریدو فروخت ہو رہا ہے۔ اس فرق سے سرکاری اور غیر سرکاری مارکیٹ کے درمیان نمایاں تضاد سامنے آ رہا ہے۔

پاکستانی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ایرانی ریال کے نرخوں میں واضح فرق موجود ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اس وقت ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کرنسی ماہرین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری ریٹس میں بڑے فرق کے باعث آنے والے دنوں میں کرنسی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مالی لین دین کے لیے صرف پاکستان کے لائسنس یافتہ ایکسچینج ہاؤسز کے جاری کردہ نرخوں پر اعتماد کریں، کیونکہ مختلف مارکیٹوں میں ریٹس میں نمایاں فرق پایا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image