اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ایران سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اٹلی ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی کا مؤقف شروع سے واضح ہے کہ تنازعات کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں
جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ اٹلی خطے کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا نہ ہو۔

Leave feedback about this