پاکستان تازہ ترین

ن لیگ نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنادیا ، کل پیٹرول 35پیسے سستا کیا آج 5روپے مہنگا کردیا ، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں ؟ مونس الٰہی

ن لیگ نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنادیا ، کل پیٹرول 35پیسے سستا کیا آج 5روپے مہنگا کردیا ، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں ؟ مونس الٰہی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اور مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو پرچون کی دکان بنا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر مستحکم تبدیلیوں اور روزانہ کے اتار چڑھاؤ پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ کل پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے کی معمولی کمی کرکے عوام کو دکھاوا دیا گیا اور اگلے ہی دن یعنی آج 5 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا، پٹواریوں نے پاکستان کو پرچون کی دکان بنا دیا ہے، کل پٹرول 35 پیسے سستا کیا آج 5 روپے مہنگا کر دیا، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں؟۔

یہ مسلسل دوسرا دن ہے کہ مونس الٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی پالیسی کو ہدفِ تنقید بنایا، اس سے قبل گزشتہ روز بھی اپنے بیان میں انہوں نے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی روزانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، مونس الٰہی نے پٹرول کی قیمت میں محض 35 پیسے فی لیٹر کی کمی کو ریلیف کا مذاق قرار دیتے ہوئے حکومت پر اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں شدید تنقید کی۔
حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک طنزیہ بیان میں کہا تھا کہ "نہ 5 پیسے، نہ 10 پیسے، پٹرول کی قیمت میں اکٹھے 35 پیسے کی عظیم الشان کمی کی گئی ہے، مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو اتنا بڑا ریلیف ملنے پر اب قومی سطح پر جشن منایا جانا چاہیے اور یہ ریلیف دینے والوں کو 35 توپوں کی سلامی تو لازمی بنتی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دوران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لینے کا نیا نظام اپنایا ہے، جس کے تحت صرف چار دنوں کے مختصر عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 43.91 روپے فی لیٹر کا ریکارڈ اضافہ کیا جا چکا ہے، کبھی چند پیسے کی سستی کا دلاسہ دے کر اگلے ہی لمحے روپے کے حساب سے قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، ڈیزل اور پٹرول کے اس بے تحاشا اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image