کراچی میں ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران نادرا افسران سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد پر افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات بنانے، ریکارڈ میں ردوبدل اور غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری کے الزامات ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایک چوکیدار اور ایک پرائیویٹ ایجنٹ شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں نیٹ ورک کے مبینہ طور پر دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی ہوئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔
اہم ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی دستاویزات اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید تازہ ترین ملکی و عالمی خبروں کے لیے Roze News کو فالو کریں۔

Leave feedback about this