پاکستان تازہ ترین سائنس و ٹیکنالوجی

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئےاہم خبر! سولر پلیٹس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئےاہم خبر! سولر پلیٹس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستان میں سولر پلیٹس کی قیمتیں، 12 جولائی کے تازہ ریٹس جاری، فی واٹ قیمت میں فرق برقرارہے ۔

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں کے تازہ ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ مارکیٹ میں اے گریڈ سولر پلیٹس کی قیمت برانڈ، معیار، واٹ اور شہر کے حساب سے مختلف ہے، جبکہ صارفین بہتر قیمت کے لیے مقامی تھوک مارکیٹوں اور مجاز ڈیلرز سے رابطہ کر رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں معمولی فرق پایا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نقل و حمل کے اخراجات، طلب و رسد اور ڈیلرز کی قیمتوں کی پالیسی کے باعث مختلف علاقوں میں ریٹس تبدیل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین مارکیٹ ریٹس کے مطابق:
JA 540 واٹ سنگل گلاس اے گریڈ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 15 ہزار 120 روپے ہے، جبکہ فی واٹ قیمت 28 روپے تک ہے۔
JA 540 واٹ ڈبل گلاس / بائی فیشل اے گریڈ سولر پلیٹ کی قیمت بھی تقریباً 15 ہزار 120 روپے ہے۔
ZN Shine 545 واٹ اے گریڈ سولر پینل تقریباً 14 ہزار 715 روپے میں دستیاب ہے۔
Longi 500 واٹ سنگل گلاس اے گریڈ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 13 ہزار 500 روپے ہے۔
Longi 555 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 16 ہزار 95 روپے تک ہے۔
Jinko 550 واٹ اے گریڈ سولر پینل تقریباً 15 ہزار 400 روپے میں دستیاب ہے۔
Jinko 555 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 16 ہزار 95 روپے ہے۔
Longi Hi-Mo 6، 570 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 17 ہزار 670 روپے ہے۔
Jinko N Type 575 واٹ اے گریڈ سولر پلیٹ تقریباً 17 ہزار 825 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
Longi Hi-Mo 7، N-Type 580 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت تقریباً 18 ہزار 560 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر سسٹم کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث مارکیٹ میں مختلف اقسام کے پینلز دستیاب ہیں، تاہم صارفین کو خریداری سے قبل پینل کی اصل کوالٹی، وارنٹی، دستاویزات اور مجاز ڈیلر کی تصدیق ضرور کرنی چاہیے۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ڈالر کی قدر، درآمدی اخراجات اور مقامی طلب کے باعث سولر پلیٹس کی قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image