اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت میں یورپی سفیروں کے وفد کی ملاقاتوفاقی وزیر قانون اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کے درمیان پاکستان، یورپی یونین تعلقات اور جی ایس پی پلس پر تفصیلی گفتگواجلاس میں فرانس، سویڈن، ناروے، نیدرلینڈز، کینیڈا، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور برطانیہ کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کیوفاقی وزیر قانون نے انسانی حقوق کے فروغ، قانونی اصلاحات اور انصاف تک رسائی کے لیے حکومتی اقدامات سے یورپی وفد کو آگاہ کیایورپی وفد نے قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے قیام اور صحافیوں و میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ سے متعلق پاکستان کی پیش رفت کو سراہااجلاس میں انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے درمیان مؤثر توازن برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیاوفاقی وزیر قانون نے یورپی یونین اور رکن ممالک کے ساتھ انسانی حقوق اور قانونی تعاون مزید مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائیوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور یورپی سفیروں نے باہمی شراکت داری، انسانی حقوق اور جی ایس پی پلس پر مثبت پیش رفت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Leave feedback about this