پاکستان تازہ ترین

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریڈ گراؤنڈ میٹرو سٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت خاتون مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کر رہی تھیں جو حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئی ، جس کے بعد از شناخت سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے ورثا کے حوالے کردی گئی۔

علاوہ ازیں سابق سفیر کی بیٹی کے کار حادثے کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دیں، اِس کے علاوہ تیز رفتاری اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خطرات ایک بار پھر اسلام آباد میں نمایاں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image