چھٹی کے دن بڑی خبر آگئی! ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی غیرقانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ۔ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بغیر ویزا پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس […]
ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار، فی بوری کی نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار، فی بوری قیمت 1,350 سے 1,570 روپے تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور عام صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ تازہ ترین مارکیٹ اعداد و […]
بادلوں نے ڈیرے جما لیے، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور […]
گھر کے شیر باہر ڈھیر، انگلینڈ نے بھارت کو 0-4 سے وائٹ واش کر دیا

جوس بٹلر اور ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان شریاس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ […]
ایک ہفتے میں پیٹرول پر کتنی لیوی بڑھائی گئی ،ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ نہ کرتی تو آج پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوتی، اس صورت میں پیٹرول […]
قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دوحہ: قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔قطر کے امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاکہ “اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے […]
روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے چین نے روکا؛ صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے روس کو یوکرین جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روسی میڈیا میں ایک بار پھر یوکرین کے حملوں کے […]
آپریشن شعبان جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 105 تک جا پہنچی

راولپنڈی :پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے […]
جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا

نیویارک :شمالی کوریا نے نیٹو کے حالیہ سربراہی اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے مطالبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو مسلسل اپنے فوجی اتحاد کو وسعت دے رہا ہے […]
امریکا کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ مکمل، 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف تین روز کے دوران حملوں کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 140 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں کی گئیں۔سینٹکام کی جانب سے […]