پاکستان تازہ ترین موسم

بادلوں نے ڈیرے جما لیے، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

بادلوں نے ڈیرے جما لیے، آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، باجوڑ، ہنگو، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ملتان، جھنگ، بھکر، میانوالی، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حبس میں مزید اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد موسمی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image