Roze News

ایک ہفتے میں پیٹرول پر کتنی لیوی بڑھائی گئی ،ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

ایک ماہ کے دوران پیٹرول 59 روپے ، ڈیزل 32 روپے فی لیٹر مہنگا،عوام پریشان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔اعداد و شمار کے مطابق اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں یہ اضافہ نہ کرتی تو آج پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر کم ہوتی، اس صورت میں پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے کے بجائے 294 روپے 85 پیسے فی لیٹر بنتی۔
3 جولائی تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی، بعد ازاں حکومت نے 4 جولائی سے لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جبکہ 11 جولائی سے مزید 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ ان دونوں اضافوں کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، پیٹرول کی موجودہ قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔