ڈاکٹر نے رشوت نہ دینے پر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی

بھارت میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر کم عمر بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر 14 سالہ ذہنی معذور بچی کی جوڑی گئی ہڈی دوبارہ توڑ دی۔ ریشما […]
لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان روانہ

لبنانی فوج کے سربراہ سرکاری دورے پر پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنانی آرمی چیف اپنے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ عسکری اور […]
چینی اداکار اور ماڈل ’’جِن زے‘‘ کا 33 برس کی عمر میں اچانک انتقال

چین کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار اور ماڈل جِن زے 33 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں اور شوبز حلقوں کو سوگوار کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جِن زے، جن کا اصل نام ژانگ جیاوئی تھا، […]
پاکستان کسی کا تابع نہیں، خود مختار ملک ہے، پیوٹن کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور چین سے متعلق ایک پوچھنے پر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں اکنامک فورم کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر ایک بھارتی صحافی نے روایتی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق […]
35 سال پرانا قتل کیس؛ 85 سالہ کمزور و لاغر مجرم کو 3 سال قید اور جرمانہ

بھارتی عدالت کے قتل کیس میں ایک غیر معمولی فیصلے نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے اور قانون و انصاف کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے دیپ رائے کو قتل اور آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے جرم میں قصوروار قرار دیدیا۔ عدالت نے مقدمے […]
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے

صادق آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما، سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 266 اور پارٹی کے سوشل میڈیا ٹیم پنجاب کے ہیڈ سردار صفدر خان لغاری لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق سردار صفدر خان لغاری معدے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز […]
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے

پاکستان اور روس نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے کا معاہدہ کر لیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے کرغزستان میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روسی ہم منصب ولادیمیر […]
ڈاکٹروں نے چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔ چودھری نثار علی خان اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے ، خاندانی ذرائع کے مطابق سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے […]
ایران کو داد دینی چاہیے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر داد دینی چاہیے کہ وہ اسرائیلی امریکی حملوں کے نتیجے میں اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا۔ روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، ایرانی قیادت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ […]
پیاس یا قسمت؟ صحرا میں پھنسے 50 افراد پیاس سے دم توڑ گئے، اچانک خبر نے شہریوں کو افسردہ کردیا

افریقی ملک نائیجر کے صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لوگ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آ رہے تھے جب ان کا ٹرک خراب ہو گیا، ٹرک خراب ہونے کے باعث یہ لوگ کئی دنوں تک پھنسے رہے۔ […]