پاکستان تازہ ترین

ڈاکٹروں نے چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے ۔

چودھری نثار علی خان  اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے ، خاندانی ذرائع کے مطابق سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد چودھری نثار علی خان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کو کچھ عرصہ قبل پاؤں میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم علاج اور طبی نگہداشت کے باعث ان کی یہ تکلیف بھی کافی حد تک دور ہو چکی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اب چلنے پھرنے کے قابل ہیں اور ان کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image