Roze News

غریبوں پر بوجھ اور امیروں کو ریلیف ، پی ٹی آئی نے بجٹ مسترد کردیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کیمپ میں جنگلی خنزیر گھس گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس کو مسلم لیگ ن کا بجٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور کہا کہ یہ غریب دشمن اور اشرافیہ نواز بجٹ ہے جس میں امیروں کو ریلیف جبکہ عام آدمی پر […]

ایران امریکا مذاکرات دستخطی تقریب؛ سوئٹزرلینڈ کی میزبانی کی پیشکش

ایران امریکا

تہران :ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے سوئٹزرلینڈ نے باضابطہ طور پر میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اگر تمام فریق متفق ہوں تو سوئٹزرلینڈ معاہدے پر دستخط کی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ […]

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

کہاں بادل برسیں گے کہاں موسم خشک ہوگا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہواؤں اور بارش برسانے والا کمزور سسٹم موجود ہے، جبکہ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آج 26 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری […]

خیبر پختونخوا کا وفاق کے خلاف بھرپور سیاسی اور قانونی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں رات گئے تک پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے آئینی، مالی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آخری حد تک جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں […]

راولپنڈی میں گھر کے اندر زور دار دھماکا، 6 افراد زخمی

راولپنڈی:گھر کے اندر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کی آفندی کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان […]

سیاست اپنی اپنی مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ، وزیر اعظم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی جگہ مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اور سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایوان ایک گھر کی مانند ہے […]

ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے، معاہدہ زیر غور ہے: عباس عراقچی

تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر ابھی دستخط نہیں ہوئے اور اس میں تبدیلی کا امکان موجود ہے، تاہم معاہدہ جب طے پا جائے گا تو اس کی تمام تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]

بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی آج منشیات سے پاک تعلیمی ماحول پر دو اہم اشاعتوں کا اجراءکریگی

بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی آج منشیات سے پاک تعلیمی ماحول پر دو اہم اشاعتوں کا اجراءکریگی

لاہور (اے پی پی):بیکن ہائوس نیشنل یونیورسٹی آج طلبہ کی ذہنی صحت کے فروغ اور پاکستان بھر میں منشیات سے پاک محفوظ تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے دو اہم اشاعتوں کا اجراء کرے گی۔یہ اشاعت کیمپس کیئر’ ایک نفسیاتی ابتدائی امداد کی رہنمائی‘ اور فرام رسک ریزیلنس ’ بی این یو سبسٹینس یوز کنٹرول […]

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 72 گھنٹوں میں 48 خوارج ہلاک

بنوں اور اطراف میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 72 گھنٹوں کے دوران 48 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری آپریشنز کے تسلسل میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور اس کے گردو […]

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخرکردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے کہا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب جون کے آخر یا جولائی کے آغاز تک مؤخر کردی […]