تازہ ترین

سیاست اپنی اپنی مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ، وزیر اعظم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست اپنی اپنی جگہ مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اور سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایوان ایک گھر کی مانند ہے جہاں پورے پاکستان سے منتخب اراکین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوری عمل کا حصہ ہے، تاہم قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔
شہباز شریف نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس تقریر کو غور سے سنا ہے، تاہم اس کا تفصیلی جواب وہ اس وقت نہیں دیں گے اور مناسب موقع پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image