Roze News

سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں نے دوبارہ اڑان بھر لی

سونا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات رواں ہفتے کے دوران ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.6 فیصد اضافے کے بعد 3,622.91 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ بدھ کو امریکی افراط زر کے بلند اعداد و شمار کے بعد شرح سود میں اضافے کی توقعات مضبوط ہونے پر سونے کی قیمت ستمبر 2025 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

رواں ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 2.7 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت دسمبر کی ڈیلیوری کے لیے 2.6 فیصد بڑھ کر 3,621.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ دوسری جانب چاندی 4.6 فیصد اضافے سے 43.40 ڈالر، پلاٹینم 2.6 فیصد بڑھ کر 1,323.78 ڈالر اور پیلیڈیم 3.3 فیصد اضافے سے 901.50 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں سرگرمیاں محدود رہنے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق خدشات میں کمی اور سونے پر فروخت کا دباؤ کم ہوا۔