Roze News

صوبائی حکومت کا طلبہ کیلیے اسکوٹرز، سرکاری دوروں اور بس سروس کا اعلان

صوبائی حکومت

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف تربت کے طلبہ کے لیے 50 اسکوٹرز فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف تربت کے لاکالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں اسکوٹرز کی تقسیم کا طریقہ کار وائس چانسلر طے کریں گے۔وزیراعلیٰ نے طلبہ کیلئے سرکاری اخراجات پر مری اور اسلام آباد مطالعاتی دوروں کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال تربت میں مزید گرین بسیں چلائی جائیں گی اور خواتین کے لیے پنک بس سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

قانون کی طالبہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ کی مالی معاونت اور انٹرن شپ میں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کے طلبہ مستقبل میں صوبے اور ملک کی قیادت سنبھالیں گے، تعلیم وتحقیق پر توجہ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان دیگر صوبوں کے مقابلے میں طلبہ کو کم فیس پراعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے، آئندہ بجٹ میں یونیورسٹی آف تربت اے آئی ڈیپارٹمنٹ کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔