Roze News

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی

عراقچی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی رابطہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارت کاری، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگوں کے دوران نہ صرف ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا بلکہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے جنگ کے بعد معاشی بحالی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔