Roze News

امریکا نے ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے کی تردید کردی

ایرانی دعوے کی تردید

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سینٹکام نے خلیج فارس میں امریکی ایف 16 جنگی طیارے کو نقصان پہنچنے کے ایرانی دعوے کی تردید کردی۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جمعے کے روز کسی امریکی ایف 16 طیارے پر حملہ نہیں کیا۔ امریکی فوج کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی جنگی طیارے محفوظ اور مکمل طور پر فعال ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکی ایف 16 طیارے پر میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یہ بھی پڑھیں:ججز مخالف سوشل میڈیا مہم پر این سی سی آئی اے کا انتباہ، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی