Roze News

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

پنجاب دھی رانی پروگرام

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

صوبائی حکومت کے ’’پنجاب دھی رانی‘‘ پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی جس میں 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

شیخوپورہ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کےتحت اجتماعی شادیوں کی تقریب میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ضلع بھر کے 220 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےہر جوڑے کو 2 لاکھ روپےکا سلامی کارڈ دیا گیا جبکہ شرکاء کیلئے ظہرانےکا اہتمام بھی کیا گیا۔سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بیٹیوں کا شرعی فریضہ ادا کرنے والے والدین کے ساتھ کھڑی ہیں، آئندہ مارچ تک 13 ہزار جوڑوں کی شادیوں کا ہدف مکمل کیا جائےگا۔