Roze News

جوہرآباد سکیسر روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جوہرآباد سکیسر روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

خوشاب میں جوہرآباد سکیسر روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 جوہر آباد سے سکیسر جانے والی سڑک پر  پلی تلاباں والی کے قریب ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا۔ اس موٹر سائیکل پر سوار تمام افراد کچلے جانے سے مارے گئے۔

 حادثے میں خاتون اور اس کے تین بچوں سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ 

 جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام عصمت بی بی اور عمر 40 سال ہے۔ ان کے چار بچے بھی فوت ہو گئے جن کے نام محمد عادل، محمد احرام اور دعا فاطمہ اور  دس سالہ عائزہ زینب  ہیں۔