بٹگرام میں سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کولئی پالس اور بٹگرام کی سرحدی حدود کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں دونوں اطراف کے7 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال روانہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔





