Roze News

سعودی عرب سے واپسی پر مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی کو کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

مولانا فضل الرحمٰن

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمٰن کو کراچی ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے باہر جانے سے روک دیا۔رات گئے سعودیہ سے کراچی پہنچنے والے ضیا الرحمان کو روکا گیا، ضیاء الرحمان جنرل سیکریٹری جے یو آئی سندھ راشد محمود سومرو کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

راشد محمود سومرو استقبال کے لئے آنے والے درجنوں کارکنان کے ہمراہ انٹرنیشنل آرائیول کے باہر منتظر رہے۔امیگریشن حکام کی جانب سے ضیاالرحمان کے بارے میں وزارت داخلہ کو بذریعہ ای میل آگاہ کرنے کے بعد اسلام آباد سے جواب مانگا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد سے جواب موصول ہونے کے بعد ضیا الرحمن کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔