Roze News

عمران خان انسان بھی ہے، پاکستانی بھی ،وہ کوئی رعایت نہیں مانگ رہا، ارشاد بھٹی

عمران خان انسان بھی ہے، پاکستانی بھی ،وہ کوئی رعایت نہیں مانگ رہا، ارشاد بھٹی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ مجھے چھوڑو ،جدہ یا لندن جانا چاہتا ہوں، مجھے بنی گالہ شفٹ کرو، قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ سب کچھ بھی رہنے دو، لیکن بحیثیت قیدی یا پاکستانی جومیرا حق ہے وہ تو دو!تجزیہ کار کا تبصرہ

تجزیہ کا کا کہنا ہے کہ عمران خان انسان بھی ہے، پاکستانی بھی ،وہ کوئی رعایت نہیں مانگ رہا، سب کچھ بھی رہنے دو، لیکن بحیثیت قیدی یا پاکستانی جومیرا حق ہے وہ تو دو! تجزیہ کارنے اپنے وی لاگ میں کہا کہ عمران خان نے خط میں لکھا کہ مجھے کوئی رعایت نہیں چاہیئے مجھے میرا حق چاہئے، انصاف دیا جائے اس سے پہلے دیر ہوجائے، 193بلڈ پریشر، دل کو نقصان پہنچ چکا، بینائی خطرے میں ، بشریٰ بی بی بینائی کی محرومی کی طرف گامزن، کیا اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہے؟

9 مئی ہوا، قابل مذمت سیاہ دن تھا، اس میں سزا دیں یا کوئی اور مقدمہ ہے اس میں سزائیں دیں، جھوٹے مقدمات بنہ بنائیں، من گھرٹ مقدمات نہ بنائیں، کتنا زندہ رہنا ہے سب نے؟جب اوپر جانا ہے، اوپر کی عدالت میں اس خط کا کیا جواب دو گے؟

عمران خان انسان بھی ہے، پاکستانی بھی ہے، کتنا اس معاملے کو اور آگے لے کر جانا ہے؟ کیا ملے گا اس معاملے سے؟ عمران خان کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، عمران خان نہیں کہہ رہے کہ میں 74سال کا ہوگیا ہوں، مالک معاف کرو، عمران خان یہ بھی نہیں کہہ رہے کہ مجھے چھوڑو ، میں بذریعہ ڈیل ڈھیل جدہ ، لندن جانا چاہتا ہوں۔

عمران خان یہ بھی نہیں کہہ رہے کہ مجھے بنی گالہ شفٹ کرو۔ عمران خان یہ نہیں کہہ رہے کہ مجھے جیل سے نکالو۔ عمران خان یہ بھی نہیں کہہ رہے کہ اگر میں اڈیالہ جیل میں کوئی قرآنی آیت سناتا ہوں، یا کسی کو سلام کرتا ہوں تو اس کا کوئی جواب نہیں دیتا۔بات کرتا ہوں، اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیتا۔

قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، کچھ چیزیں کچھ بھی مجھ تک نہیں پہنچ رہا ، یہ سب کچھ بھی رہنے دو۔لیکن جو میرا حق ہے، بحیثیت قیدی یا بحیثیت پاکستانی وہ تو دو!