عارف والا میں بوریوالا روڈ پر کوسٹر اور آئل ٹینکرمیں خوفناک تصادم میں 6افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا میں بورے والا روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں بچوں اور خواتین سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ کے فوری بعد ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔





