Roze News

ایرانی شہری کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں نادرا کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

ایرانی شہری کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں نادرا کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایرانی شہری کو مبینہ طور پر پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق گرفتار ملزم پر ایرانی شہری محمد اکبر کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے میں معاونت کا الزام ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم ماضی میں نادرا میگا سینٹر سائٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہ چکا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں مقدمہ درج تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔